جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کے لیے پانی کے 2 لاکھ سے زیادہ چھوٹے کین

سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ (جدہ) پر فضائی پروازوں کے ذریعے آنے والے عازمین حج کو پیش کرنے کے لیے ٹھنڈے پانی کے 2 لاکھ سے زیادہ چھوٹے کین مختص کیے گئے ہیں۔ اس پروگرام کو “نیک اولاد” کا نام دیا گیا ہے اور اس پر عمل درامد مکہ مکرمہ میں واقع “نفع نیشنل سوسائٹی” کی جانب سے کیا جا رہا ہے جس میں سوسائٹی کو سرکاری تعاون بھی حاصل ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق جذبہ خیر سگالی کے اس پرگرام کا مقصد حرمین شریفین کی خدمت کے سلسلے میں مملکت کی کوششوں کے حوالے سے ویژن کو مضبوط تر بنانا اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت سر انجام دینے کے حوالے سے خصوصی پیغام پہنچانا ہے۔

نفع نیشنل سوسائٹی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین سعید الزہرانی نے واضح کیا کہ “نیک اولاد” پروگرام سوسائٹی کے مختلف منصوبوں میں سے ایک اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد اولاد کی جانب سے اپنے والدین کے لیے نیکی کا ایک پہلو اجاگر کرنا ہے۔

#سعودی_عرب, #عازمین_حج, #مکہ_مکرمہ, #حرمین_شریفین

Facebook Comments

POST A COMMENT.